• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 7: عمران خان کا ویڈیو پیغام لندن اولمپکس کی کاپی؟


پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان بھی پیغام دیں گے ۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو دعوت دیتے ہیں۔

بعد ازاں عمران خان رمیز راجہ کے ساتھ کھڑے ہو کر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایونٹ میں شامل ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی۔

وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستانیوں کے لیے وزیراعظم کا کسی لیگ کے لیے یوں پیغام دینا ضرور نیا ہوگا لیکن دس سال قبل لندن اولمپکس میں بھی ایسا ہی لمحہ دیکھنے میں آیا تھا۔

دس برس قبل مشہور کردار جیمز بونڈ بھی ملکہ الزبتھ کے پاس پہنچ کر انہیں لندن اولمپکس کے افتتاح کی دعوت دیتے ہیں اور پھر ملکہ الزبتھ ان کے ساتھ جا کر لندن اولمپکس کا افتتاح کرتی ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید