• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بیت المال جنوبی پنجاب کی 9ٹیچرز کی گریڈ 17میں اپ گریڈ یشن

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر نےجنوبی پنجاب کی 9 ٹیچرز کوگریڈ 17میں اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ،اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، ان میں ڈیرہ غازی خان میں تعینات ریحانہ تبسم تاج ،ملتان میں تعینات فرحانہ تبسم تاج، رضوانہ تبسم تاج ،کنول یاسمین ،فرح ملک ،مظفرگڑھ میں تعینات زاہدہ حمید ، صدف افتخار خان اور راجن پور میں تعینات نازیہ کوثر اور ساجدہ سعید شامل ہیں ،مذکورہ ٹیچرز گریڈ 15میں کام کررہی تھیں ، پاکستان بیت المال کی سکروٹنی کمیٹی کی سفارشات پر ان کو گریڈ 17میں اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید