• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی کی اکیڈیمک کونسل کے لئے ممبران کا انتخاب کرلیا گیا

پشاور(جنگ نیوز)زرعی یونیورسٹی پشاور فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن سائنسزکے زیراہتمام اکیڈیمک کونسل کے ہونے والے انتخابات میںتین شعبہ جات کے لئے 6ممبران کا انتخاب کرلیا گیاہے۔انتخابات میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ پروفیسرزاوردیگرسٹاف ممبران نے ووٹ کاسٹ کئے ۔انتخابی نتائج کے مطابق اکیڈیمک کونسل میں ایسوسی ایٹ پروفیسرکے لئے ڈاکٹراحمدخان اورڈاکٹرمدثراقبال،اسسٹنٹ پروفیسرکے ممبران ڈاکٹرعباد اللہ جان،ڈاکٹراسرارالدین اورلیکچررکے لئے ڈاکٹرعالمگیرخان اورڈاکٹرطارق حسین کو کونسل کا ممبرمنتخب کرلیا گیاہے۔
پشاور سے مزید