• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا صدیق اکبر ؓکی زندگی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے ،علما کرام

پشاور(وقائع نگار) اہلسنت والجماعت(رابطہ کمیٹی)کے زیر اہتمام گزشتہ روز سیدنا ابوبکر صدیق ؓکی یوم وفات کی مناسبت سے مسجد گنج علی خان گھنٹہ گھر میں ایک بڑا جلسہ کیا گیا جس میں تنظیمی کارکنوں سمیت شہر بھر کی تاجر برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جلسہ کے مہمان خصوصی نو منتخب سٹی میئر پشاور حاجی زبیر علی تھے جنہوں نے سیدنا صدیق اکبر ؓکی شان سے متعلق شہریوں کو آگاہی دی جلسہ کی صدارت صدر پشاور ڈویژن مولانا قاری فخر عالم زمان صدیقی کررہے تھے جبکہ حاجی طارق حیدری، چیئرمین شیخ آباد حاجی فضل وہاب صافی، عبد الرحمان فاروقی،مولانا صابراللہ حیدری اور دیگر منتظمین بھی موجود تھے جلسہ سے مولانا طاہر ریحان عباسی آف فیصل اباد، سٹی میئر حاجی زبیر علی، مولانا فخر عالم زمان صدیقی اور مولانا صابراللہ حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا صدیق اکبر ؓکی زندگی تمام امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے اور یہ کہ انہی کی طرز زندگی اپنا کر دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے مقررین نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیدنا صدیق اکبر ؓکی یوم وفات کے روز ملک بھر اور بالخصوص خیبر پختونخوا میں عام تعطیل کا اعلان کرے تاکہ اس مبارک دن کی اہمیت کا اندازہ ہر کسی کو ہوسکے دریں اثناء جلسہ کے اختتام پر شرکا نے مسجد گنج علی خان سے مولانا طارق ریحان عباسی آف فیصل آباد کی زیر قیادت گھنٹہ گھر چوک تک شان صدیق اکبر ؓکے سلسلے میں ریلی نکالی گئی اور تمام امت مسلمہ اور ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
پشاور سے مزید