• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون نےقتل کر دیا، چھری کے وار اور فائرنگ سے بھی 2شہری جان گنو ابیٹھے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) دیرینہ دشمنی اور لڑائی جھگڑے کے واقعات میں تین شہریوں قتل دیا گیا۔ تھانہ رتہ امرال پولیس کی حدود سے عبدالعزیز کے بھائی منور شاہ کو 2 نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جو شدید زخمی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ رتہ امرال سے رحمان اللہ کے بیٹے جاوید خان کو شعبان نے چھری کے وار کر کے ناحق قتل کر دیا ۔صدر بیرونی کی حدود سے ملتان خان کے بیٹے ذوالفقار علی کو روبینہ بی بی نے پسٹل کا فائرکر کے قتل کر دیا۔