• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملتان میں قومی انڈر 16 ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں سدرن پنجاب وائٹس، سندھ وائٹس اور کے پی وائٹس نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔کے پی نے ناردرن کو 59 رنز سے شکست دے دی۔ اکفر درانی109 ، ریاض اللہ84 اور محمد اویس 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ناردرن کی پوری ٹیم 224رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ایک اور میچ میں سدرن پنجاب نے سینٹرل پنجاب کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ سدرن پنجاب نےعلی حسنین کے ناقابل شکست 114 کی بدولت 205 رنز کا ہدف 2 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ اس سے قبل سینٹرل پنجاب نے 4 وکٹ پر 204 رنز بنائے ۔ طیب عارف نے 115 رنز اسکور کیے۔ سندھ نے بلوچستان کو 156 رنز سے ہرادیا۔ سندھ نے 4 وکٹ پر 313 رنز بنائے۔ ہارون ارشد نے 139 جبکہ روحان خان نے 109 رنز کی اننگز کھیلیں۔ ناکام ٹیم157 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اسپورٹس سے مزید