• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز، اسکواش ٹیم نے پاکستان کو پہلا سلور میڈل دلادیا، فائنل میں ملائیشیا کامیاب

ناگویا (نصر اقبال، نمائندہ خصوصی) ایشین گیمز میں پاکستان نے اسکواش ٹیم ایونٹ میں پہلا سلور میڈل جیت لیا، جبکہ 6 برانز میڈلز کے ساتھ قومی تمغوں کی تعداد 7 ہوگئی اور پاکستان 31ویں نمبر پر آگیا۔ مینز اسکواش فائنل میں ملائیشیا کے ای ین یاؤ نے پاکستان کے نور زمان کو 2-0 سے شکست دی، اس سے قبل امیشن راج چندرن نے ناصر اقبال کو 3-1 اور ایون یونگ نے نور زمان کو 3-2 سے ہرایا، نور زمان اور محمد اشعب عرفان سیمی فائنل میں پہنچ کر انفرادی مقابلوں میں برانز میڈل جیت چکے ہیں۔ ایشین گیمز والی بال کے سیمی فائنل میں ایران نے پاکستان کو اسٹریٹ سیٹس میں 25-13، 25-15 اور 25-11 سے شکست دے دی۔ ریسلنگ کے 86 کلوگرام فری اسٹائل میں پاکستان کے نعمان ذکاء کو دو مقابلوں میں ناکامی اور ایک میں کامیابی ملی جبکہ 58 کلوگرام تائی کوانڈو میں شاہ زیب خان ویت نامی حریف سے ہار گئے۔ چین 162 گولڈ، 81 سلور اور 73 برانز سمیت 316 تمغوں کے ساتھ سرفہرست، جاپان 240اور جنوبی کوریا134تمغوں کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔ دیگر مقابلوں میں بھارتی خواتین کی تیر اندازی ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا، بھارتی خواتین ہاکی ٹیم نے دفاعی چیمپئن چین کو فائنل میں 1-0 سے ہرا کر 44 سال بعد ایشین گیمز کا ٹائٹل جیتنے کے ساتھ لاس اینجلس 2028 اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا، جبکہ بھارت کی پروین ہودا نے خواتین کی 65 کلوگرام کیٹیگری میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

اسپورٹس سے مزید