کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کے تیسرے دن اسٹیٹ بینک نے اوجی ڈی سی ایل کو چار وکٹوں سے ہراکر ٹیبل پر پہلی پوزیشن مستحکم کرلی۔ اسلام آباد میں کنگز مین اکیڈمی کو دوسری اننگز میں کے آر ایل پر 466 رنز کی برتری حاصل ہے۔ تیسرے دن کے اختتام پر کنگز مین نے تین وکٹوں پر 167 رنز بنالیے۔ اس سے قبل کے آر ایل نے 344 رنز بنائے ۔ محمد فائق نے 159رنز بنائے ۔ کنگز مین اکیڈمی کے پیسر محمد الیاس نےچار وکٹیں لیں ۔ پشاور میں سرکاری ٹی وی نے فالو آن کے بعد چار وکٹوں پر 227 رنز بناکر ایس این جی پی ایل پر 33 رنز کی برتری حاصل کرلی ۔ محمد طحہ142پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ایس این جی پی ایل کو مقابلے میں رہنے کیلئے جیت کی ضرورت ہے۔