ناگویا (نصر اقبال، نمائندہ خصوصی) ایشین گیمز میں جمعے تک 150 نئے ریکارڈ قائم ہوچکے ہیں، جن میں 75 عالمی ریکارڈ شامل ہیں، تیراکی، ایتھلیٹکس، شوٹنگ، ویٹ لفٹنگ اور دیگر کھیل نمایاں رہے۔ 17 سالہ جاپانی تیراک شن اوہاشی نے 200 میٹر بریسٹ اسٹروک، شمالی کوریا کے ری وون جو نے 70 کلوگرام ویٹ لفٹنگ میں عالمی ریکارڈ بنایا ۔ امارات کی 18 سالہ مریم کریم نے 400 میٹر ہرڈلز میں 54.31 سیکنڈز کے ساتھ ایشین گیمز ریکارڈ قائم کیا، فلپائن کے ای جے اوبینا نے پول وولٹ میں اپنا ریکارڈ بہتر کیا، چین کے سو وین نے ٹرپل جمپ میں 36 سال پرانا ریکارڈ توڑا اور جاپان کے کازوتو ایزاوا نے 1500 میٹر میں نیا گیمز ریکارڈ بنایا۔ ویٹ لفٹنگ میں 15 سے زائد ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔