• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز انڈر 19 کرکٹ بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملکی خواتین انڈر19ٹی ٹوئنٹی کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 30 رنز سے ہرادیا۔ فیصل آبادمیں بنگلہ دیش نے 8وکٹ پر 117رنز بنائے۔ سعدیہ اختر نے 34 ناٹ آؤٹ اور نشیتا اختر نے 23 رنز اسکور کئے۔ پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹ پر 87 رنز بنا سکی۔کومل خان نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہفتے کوپاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا ۔

اسپورٹس سے مزید