کراچی(اسٹاف رپورٹر)2027 ورلڈ کپ کوالیفائرز 26 فروری سے 21 مارچ کے درمیان کھیلے جائیں گے ۔ مشترکہ میزبانی جنوبی افریقا اور نمیبیا کریں گے۔ 10 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ ہے جس میں ویسٹ انڈیز بھی شامل ہوگی ۔ آئرلینڈ وہ دوسرا فل ممبر ہے جو 30 ستمبر کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی بنیاد پر ان کوالیفائرز میں حصہ لے گا۔