کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 9 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی، دوسرا میچ 11 اور تیسرا 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، تینوں میچ رات 8 بجے شروع ہوں گے۔ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت 3 اکتوبر سے آن لائن جبکہ فزیکل ٹکٹ 5 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے، ٹکٹ کی کم از کم قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔