• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کے وزراء تاویلیں دیکر حقائق سے منہ نہیں چراسکتے، فیصل سبزواری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایم کیوا یم پاکستان کے رہنماء سینیٹرفیصل سبزواری نے صوبائی وزیر سعید غنی کی پریس کانفرنس پر کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلزپارٹی کے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا، شہید محمد اسلم پرامن انداز میں والی ریلی میں شریک تھے،ریلی میں بزرگ، خواتین، بچے اور بچیوں کی شرکت بلکل پرامن تھی،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے ماتحت جانبدار کرمنل فورس سندھ پولیس نے بلاجواز پرامن مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا جس سے اراکین اسمبلی، خواتین، نوجوان، بزرگ اور بچے زخمی ہوئے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے بےحس وزیراسپتالوں کے نام بتا کر حقوق کراچی کے ایک شہید ہونے والے کارکن اور شہری کی بے توقیری کر رہے ہیں،شہید محمد اسلم کی ریلی میں شرکت کی فوٹیجز اور تصاویر سندھ کی ظالم اور بے حس حکومت کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑنے کے لئے کافی ہیں، فیصل سبزواری نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کے وزراء مختلف تاویلیں دیکر حقائق سے منہ نہیں چرا سکتے،سعید غنی جواب دیں کہ پرامن نہتے اراکین اسمبلی، بزرگ، خواتیں اور بچوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ کیوں توڑے گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید