• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے برطانیہ آنے کی اجازت دی جائے، شمیمہ بیگم

راچڈیل(ہارون مرزا) شام میں متحرک شدت پسند تنظیم داعش کی سابق دلہن شمیمہ بیگم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے انہیں برطانیہ واپس آنے کی اجازت دی جانی چاہئے ۔

شمیمہ بیگم فروری 2015 میں 15سالہ اسکول طالبہ امیرہ عباس اور کدیزہ سلطانہ کے ساتھ آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے کے لیے برطانیہ سے فرار ہو کر شام پہنچیں.

تینوں میں سے صرف ایک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ابھی تک زندہ ہے، اپنی برطانوی شہریت سے محروم 22 سالہ لڑ کی نے شام میں الروز جیل کیمپ سے ایک انٹرویو دیا جس میں صحافی اینڈریو ڈریری کے پوچھے جانے پر کہ کیا وہ حکومت کو اپنی کہانی سنائے گی،پر کہا کہ یقینا ہاں، میں واقعتا یہ سمجھتی ہوں کہ یہ ضروری ہے کہ وہ جانیں تاکہ وہ مستقبل میں اسے دوسرے لوگوں کے لیے روک سکیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک آدمی کا کام نہیں ہے، یہ متعدد مہارتوں کے حامل متعدد افراد کا کام ہے، بچوں کو دہشت گردی پر یقین کرنے سے روکنے کے کیلئے موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔

بیگم شمیمہ جو 2019 سے جیل کیمپ میں مقیم ہیں، نے یہ بھی کہا کہ وہ پیغامات دے رہی ہیں مگر یقین نہیں کیا گیا،اپنے خاندان کے موضوع پر اس نے کہا کہ اگر میں اپنے گھر والوں کو کوئی پیغام دیتی ہوں تو میں چاہتی ہوں کہ وہ میڈیا پر نہیں روبرو ہو، یہ بہت نجی ہے، میرا خاندان بہت پرائیویٹ لوگ ہیں اور میں ان کی پرائیویسی کا احترام کرتی ہوں۔

یورپ سے سے مزید