• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور ہوٹل کو باسی سبزیاں استعمال کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) فوڈ اتھارٹی نے ملتان میں معروف ریسٹورنٹ کوسلاد کی تیاری کےلیے باسی سبزیوں اور فروٹس کا استعمال کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔اس کے علاوہ ملتان میں سنیکس یونٹس کو خوراک کی تیاری میں بوریکس کا استعمال کرنے جبکہ 2 سپائسز یونٹس کو بھاری مقدار میں چائنہ سالٹ کی موجودگی ایسٹک ایسڈ, نوشادر کی ملاوٹ پر یکساں 30 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔اسی طرح خانیوال میں 2 بیکریز کو 30 ہزار، معروف بیکری کو اور کریانہ سٹور کو 10,10 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔وہاڑی میں سویٹس اینڈ بیکرز یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کر دی گئی۔
ملتان سے مزید