• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کوصحتمند ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے‘ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اولیاءکو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح، ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق ملتان شہر اولیاءکو صاف ستھرا، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفائی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی عملے سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کا معائنہ کیا اور انہیں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مختلف گلی محلوں میں پیدل چل کر شہریوں سے ملاقات کی، ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن نظام کے بارے میں ان کی آراءمعلوم کیں اور صفائی کی مجموعی صورتحال پر فیڈبیک حاصل کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی، ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن اور سڑکوں و بازاروں کی صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور فیلڈ مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے۔
ملتان سے مزید