• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری ‘زیورات‘ موٹرسائیکلوں اورموبائل فونز سےمحروم

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی چوری کی 25وارداتوں میں شہریوں کو نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت قیمتی سامان سے محروم کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ کینٹ کے علاقے عدنان سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر50ہزار موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے ضیغم کے موبائل فونزنامعلوم ملزمان چھین کر لے گئے تھانہ الپہ کے علاقے فدا حسین کے گھر دو ڈاکو گھسے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر لاکھوں کی نقدی موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ سٹی شجاع آباد کے علاقے اویس عمران کے 3لاکھ 80ہزار سٹی و صدر جلالپور کے علاقے نوید کا سولر موٹر عبدالقیوم کا انورٹر نیوملتان کے علاقے مجاہد شاہ رکن علام کے علاقے ممتاز کی موٹرسائیکلیں سیتل ماڑی کے علاقے رمضان کی نقدی گھریلوں سامان دولت گیٹ کے علاقے سجاد علی کی نقدی موبائل فونز لوہاری گیٹ کے علاقے آصف کا موبائل عادل کا کمپیوٹر بدھلہ سنت کے علاقے جام کامران کی نقدی موبائل ذیشان کی نقدی طلائی انگوٹھیاں پاک گیٹ کے علاقے تارخ حسن کا موبائل گلگشت کے علاقے تبسم کے گھر سے نقدی طلائی زیورات گھریلوں سامان بی زیڈ کے علاقے لبنی کا میٹر بجلی صدر کے علاقے عمر کا سامان کینٹ کے علاقے اعجاز ،عبداللہ مظفر آباد کے علاقے لہروش احمد کے موبائل فونز قطب پور کے علاقے احمد نقدی طلائی انگوٹھیاں وغیرہ آصف کا واٹر پمپ اور شاہ شمس کے علاقے گلزار کا موبائل چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید