• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگین مقدمات میں ملوث ملزم ضلع کچہری سے پولیس کو چکما دیکر فرار

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزم ضلع کچہری سے پولیس کو چکما دیکر فرار ہوگیا ،ملزم کے فراری کی خبر افسران کے نوٹس میں آئی تو معاملہ کی چھان بین کا حکم جاری کردیا ۔ضلع کچہری میں پولیس کی جانب سے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزم امیر حمزہ عرف بوناکو بخشی خانہ سے پولیس جج فیملی کورٹ ناصر ہ زیدی کی کورٹ میں لایا جارہا تھا تو ملزم نے بڑی ہوشیاری سے اہلکاروں کو چکما دیکر ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا، بخشی خانہ پولیس نے ملزم کا پیچھا کیا جو تیزرفتاری سے احاطہ کچہری سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ضلع کچہری سے فرار ہونے والے ملزم کے بارے میں معلوم ہوا کہ بخشی خانہ سے لانیوالے پولیس اہلکاروں کی ملزم کو فراری کروانے میں مبینہ آشیر باد کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ملتان سے مزید