• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا چونگی نمبر 6بوسن روڈ پر احتجاج، ٹریفک جام

ملتان(سٹاف رپورٹر) بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے چونگی نمبر 6 بوسن روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی، جس کے باعث دونوں اطراف ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بار بار بجلی کی بندش نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر دیئے ہیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو صارفین‘ طلبہ‘ بزرگ افراد اور کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔احتجاج کے دوران شہریوں نے میپکو حکام کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے اور بجلی کی فراہمی کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے،سڑک کی بندش کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، جبکہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے مذاکرات کے بعد ٹریفک بحال کرانے کی کوششیں جاری رہیں۔
ملتان سے مزید