ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، زیادتی کی کوشش اور جعلی چیک دینے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ مظفر آباد پولیس نے ٹریفک حادثہ میں 75 سالہ شخص کے جاں بحق ہونے کے الزام نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، شاہ شمس پولیس نے خاتون سے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ صدر پولیس نے خاتون کو کمرے میں بند کرکے نقدی اور زیور لیکر فرار ہونے کی اطلاع پر تحقیقات شروع کردی ،نیوملتان پولیس نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ،تھانہ راجہ رام پولیس نے اشتہاری مجرم کو فرار کرانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے جعلی چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے جبکہ پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔