• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی ملتان میں فال 2026داخلوں کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان نے فال 2026کیلئے مختلف انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ایم فل، پی ایچ ڈی، فارم ڈی، بی ایڈ، پی جی ڈی، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرامز میں داخلوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے ،فیصلے کے مطابق داخلوں کیلئے درخواستیں 17جولائی 2026تک صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جائیں گی یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ ڈگری (اے ڈی پی)، چار سالہ بی ایس پروگرامز، پوسٹ اے ڈی/بی ایس ففتھ سمسٹر، ڈاکٹر آف فارمیسی، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی سمیت متعدد شعبہ جات میں داخلے دیے جا رہے ہیں۔ ان پروگرامز میں بائیو ٹیکنالوجی، بزنس ایڈمنسٹریشن، انگلش، ایجوکیشن، فزکس، کیمسٹری، باٹنی، زوالوجی، اکنامکس، اردو، تاریخ، اسلامیات، میڈیا اینڈ کمیونیکیشن، ریاضی، مائیکرو بایولوجی، پبلک ہیلتھ اور دیگر مضامین شامل ہیں ۔
ملتان سے مزید