ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو نے انرجی لاس ریڈکشن پروگرام کے تحت بجلی کی ترسیل کے نظام کو مستحکم بنانے کیلئے 16 ہائی ٹینشن منصوبے مکمل کر لئے ہیں۔ ان منصوبوں پر مجموعی طور پر5کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی۔ بتایا گیاہے کہ بہاولنگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، خانیوال، وہاڑی، مظفرگڑھ اور ساہیوال کنسٹرکشن ڈویژنوں کے مختلف 11کے وی فیڈرز پر کنیکٹیویٹی، ایریا پلاننگ، ری کنڈکٹرنگ، لوڈ مینجمنٹ، ری روٹنگ، فیڈر شفٹنگ کے منصوبے مکمل کئے گئے،ایڈیشنل چیف انجینئر کنسٹرکشن میپکو فرحان شبیر ملک کا کہناہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے 16 فیڈرز سے منسلک ہزاروں صارفین کو زیادہ مستحکم، بہتر اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہو گئی ہے جبکہ تکنیکی نقصانات میں کمی، وولٹیج پروفائل میں بہتری، اوور لوڈنگ کے مسائل کے خاتمے اور نظام کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری آگئی ہے۔