• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام سائبر کرائمز کے موضوع پرلیکچر کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام بار ووکیشنل کورس کے سلسلہ میں سائبر کرائمز کے موضوع پر شہر یار احسن محبوب نے لیکچر دیتے ہوئے بتایا کہ پیکا ایکٹ میں سائبر کرائمز کے حوالے سے شقیں موجود ہیں، سائبر کرائم میں درخواست دینے کیلئے درخواست، سوشل میڈیا URL،استعمال کیا جانے والا IDاور پروفائل لنک ،سپورٹنگ کاغذات اور حلفیہ بیان کے کاغذات لگانا ضروری ہیں،بعد ازاں انہوں نے وکلاکے سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیے۔
ملتان سے مزید