• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سیکٹر 51-c میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ وقار ولد غریب نواز کے نام سے کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ پلاٹ پر تنازعہ پر پیش آیا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید