• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسی نیشن سینٹر کے ملازمین کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ایکسپو سینٹر میں قائم کووڈ ویکسی نیشن سینٹر کے ملازمین نے پانچویں روز بھی کام بند کر کے احتجاج کیا ، اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ ایم پی اے ارسلان تاج کے ہمراہ ایکسپو سینٹر پہنچے اور ملازمین کے احتجاج میں اظہار یکجہتی کے طور پر شرکت کی اور ہر ممکن مدد کی یقین دھانی کروائی،اس موقع پر احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ انہیں گزشتہ نو ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں 18ہزار تک تنخواہ مقرر کی گئی ہے جبکہ سندھ حکومت نے رواں سال بجٹ میں مزدور کی 25 ہزار تنخواہ مقرر کی تھی پھر بھی ہم انسانیت کے ناتے اپنے جانوں کو خطرے میں ڈال کر کام کر رہے ہیں، ایکسپو سینٹر میں نہ پینے کے پانی کی سہولت نہ دیگر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ہمیں تنخواہوں دلوانے کے نام پر جھوٹے وعدے کئے جارہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید