• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکردگی پر خوش، ٹیم انتظامیہ نے ہمیشہ سپورٹ کیا، عمران طاہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں کامیاب ہونے والی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ بابر اور شرجیل نے اچھا آغاز کیا لیکن عمران طاہر کی بہترین بولنگ کی بدولت کراچی کنگز کی وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔ مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے عمران طاہر کا کہنا ہے کہ خوش ہوں کہ میری کارکردگی ٹیم کی جیت میں کام آئی،انتظامیہ نے ہمیشہ سپورٹ کیا جس سے حوصلہ ملا ۔ پاکستان میں پلا بڑا ہوں یہاں سے کرکٹ شروع کی۔امید ہے تماشائی ایسےہی سپورٹ کرتے رہیں گے۔کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پاور پلے میں اچھا کھیلے لیکن آگے بڑی شراکت نہیں بن سکی۔بولنگ میں تجربے کار کھلاڑیوں کی کمی رہی۔

اسپورٹس سے مزید