• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پر امن دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا کہ جمعیت علمااسلام نظریاتی نے ایک ماہ تک انتظارکے بعدمجبوراً 3 فروری کوپرامن احتجاجی دھرنے کافیصلہ کیاہے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہیگا ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری اورصوبائی وزیرمبین خلجی کے حلقہ انتخاب میں دھماکہ ہوا ، ہمارے نصف درجن کارکن شہیداوردودرجن شدیدزخمی ہوئے مگر ڈپٹی اسپیکراورصوبائی وزیرکو شہداکی فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی عیادت کی کی توفیق تک نہ ہوئی،دوسری جانب صوبائی حکومت کی سردمہری نے بھی ہمیں دھرنے پر مجبور کردیاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے مختلف سیاسی قبائلی وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ہمیشہ سانحات کی تحقیقات ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کو ہم نے بہت دیکھا شاید حکومت نے اس دفعہ بھی تحقیقات کو پھینکنے کا ارادہ کیا صرف مذمتی بیان یا اسے کسی تنظیم کی کارستانی قرار دینا تو کافی ہے اور نہ ہی کسی مسئلہ کا حل ہے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کی ناپاک سازشوں پر حکومت نے آنکھوں پرپٹیاں باندھی ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید