• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلوں کو سکون قرآن کی تلاوت سے ملتا ہے‘حافظ حشمت

پشاور (جنگ نیوز) سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے زوال کا اصل سبب قرآنی تعلیمات سے روگردانی ہے۔انہوں نے حراء پبلک سکول اینڈ کالج شاہ عالم پل نحقی چارسدہ روڈ میں حسن قرات کی تقریب کے دوران کہا کہ قرآن نسخہ کیمیا ہے جس میں زندگی کے معاشی،معاشرتی،سیاسی اور عدالتی نظام کا حل موجود ہے۔دلوں کو سکون قرآن کی تلاوت سے ملتا ہے۔انہوں نے بچوں کو تاکید کی کہ اگر آپ دنیا و آخرت میں سرخرو ہونا چاہتے ہیں تو قرآن مجید سے ناطہ جوڑیں۔انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ اگر پاکستان میں معیشت کی حالت درست کرنا چاہتے ہو تو سود کا نظام ختم کرو کیونکہ سودی نظام اللہ اور اسکے رسولؐ کیساتھ جنگ کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے مقابلے میں پہلے،دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے طلبہ میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے۔
پشاور سے مزید