• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود لانگ مارچ ہوگا، بلاول بھٹو

لاہور ( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومتی ہتھکنڈوں اور پروپیگنڈوں کے باوجود لانگ مارچ ہوکر رہے گا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، بلاول کو سابق وزرائے اعظم اور لانگ مارچ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے 27 فروری کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے 27 فروری کے لانگ مارچ کے حوالے سے دونوں سابق وزرائے اعظم کو اہم ٹاسک سونپ دئیے۔ چیئرمین پی پی نے دونوں رہنماؤں کے ساتھ لانگ مارچ کے اہداف پر تفصیلی گفتگو کی۔
اہم خبریں سے مزید