کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ، جنرل سیکرٹری نسیم الرحمٰن، آغا عمر شاہ، جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری پشین میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ، ارباب اقبال، ذاکر بنگلزئی،شاہ مسعود کاکڑ، ضمیر اختر، عالم کاسی، نثار اچکزئی، شان ،صابر راجپوت، لیاقت راجپوت، سلمان درانی، آصف حریفال، نعیم جمال، عبداللہ عمر شاہ اورہروز بگٹی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ اس وقت پینتالیس لاکھ آبادی والا شہر ہے، ترقیاتی کاموں کے فقدان کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہےلہٰذا ضروری ہے کہ کوئٹہ کو انتظامی لحاظ سے تین ڈسٹرکٹ میں تقسیم کیا جائے اور میٹروپولیٹن ،میونسپل کمیٹی آبادی کے لحاظ سے بنائی جائے‘ خاص کر صوبائی اور قومی اسمبلی کے نشستوں میں آبادی کے حساب سے اضافہ کیا جائے۔انہوں نے مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا کہ صوبے کے دوبڑے عہدوں میں جنرل سیکرٹری یا صدر میں ایک کوئٹہ کو دیا جائے ۔