• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر اور آر پی او نے چینی انجینئر کیمپوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض اور کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے سی پیک سمیت دیگر قومی اہمیت کے منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئر اور کارکنوں کے کیمپوں کی سیکیورٹی کے جائزہ کے لیے انڈسٹریل ایریا کیمپ، بہادر پور اور چدھڑ کیمپ کا دورہ کیا سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر بھی ہمراہ تھے۔بعدازاں دونوں نے تھانہ صدر ملتان کی زیر تعمیر نئی عمارت کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے۔
ملتان سے مزید