کراچی(پ ر)مہر ویلفیئر سوسائٹی کی بانی ناہید مہر نے کہا ہے کہ روز بڑھتی مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے اور اب وہ غربت سے محتاجی کا شکار ہوگیا ہے،مہر ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ایسے طبقے کی فوری مدد کے لیے 10 کلو مفت آٹے کی تقسیم کا عمل جاری ہے،آئندہ ماہ سے خدا کی بستی او ر منگھوپیر میں سستی چینی کےاسٹال لگائے جائیں گےاور60 روپے فی کلو کے حساب سے فی خاندان 5 کلو چینی فراہم کی جائیگی۔