کوئٹہ(پ ر) ضلع کوئٹہ میں حلقہ بندی کمیٹی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں عوام کیلئے ضلعی الیکشن کمشنر کوئٹہ کے دفتر میں آویزاں کردی گئی ہیں ۔حلقہ بندی کمیٹی کی سربراہی ضلعی الیکشن کمشنر مٹھا خان نے کی جبکہ ارکان میں دوست محمد شاہ الیکشن آفیسر، خلیل مراد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) کوئٹہ شامل تھے۔ ضلع کوئٹہ کے اربن علاقہ میٹرو پولیٹن میں 61 وارڈز اور رورل ایریا میں 127 یونین کونسلز جبکہ رورل ایریا کی 127 یونین کونسلز کے اندر 490 وارڈز بنائے گئے ہیں ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات داخل کرنے کیلئے 15 یوم کا وقت دیا گیا ہے عوام 2 فروری سے 16 فروری 2022 ء تک اپنے اعتراضات حلقہ بندی اتھارٹی کے دفتر میں داخل کرسکتے ہیں جس کے بعد حلقہ بندی اتھارٹی اعتراضات پر اپنا فیصلہ محفوظ کرے گی اور 10 مارچ کو یونین کونسلز اور وارڈز کی حتمی اشاعت کی جائے گی۔