• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں یورپین یونین سفیر کا وزیر خارجہ شاہ محمود کے اعزاز میں عشائیہ

برسلز (حافظ انیب راشد) پاکستان میں یورپین یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے۔ گذشتہ شب دیے جانے والے اس عشائیے میں یورپین یونین کے 16ممبر ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔پاکستان میں یورپین یونین کی سفیر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر دی گئی اطلاع کے مطابق عشائیے میں پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی آمد پر ان کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور یورپین یونین کے دیرینہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان میں مزید اضافے اور باہمی تعلق کو مظبوط بنانے پر گفتگو کی گئی۔یاد رہے کہ اس سال یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو 60 سال ہوجائیں گے۔ اس حوالے سےگفتگو بھی اس عشائیے کا اہم موضوع تھی۔

یورپ سے سے مزید