ملتان ( سٹاف رپورٹر) ن لیگ شعبہ خواتین کی سٹی صدر سلطانہ شاہین نے سینٹ میں سرائیکی صوبے کا بل پیش کرنے پر سینیٹر رانا محمود الحسن کے ا عزاز میں استقبالیہ دیا جس میں سٹی صدر رانا شاہد الحسن، ملک انور علی بھی شریک تھے سلطانہ شاہین نے کہا کہ رانا محمود الحسن ہمارا،مان ہیں اور ملتان کی پہچان ہیں، رانا محمود الحسن نے کہا کہ ملتان کے عوام ،اپنی برادری پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے صوبہ سرائیکی کی آوازبلند کرنے میں میرا ساتھ دیا ۔