• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمال انڈسٹریز سٹیٹ کھلابٹ ہری پور کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کا آغاز

پشاور ( جنگ نیوز) سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ نے سمال انڈسٹریز سٹیٹ کھلابٹ ہری پور کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اے سی شکیل اکبر اور ڈی ایم ڈی ایس آئی ڈی بی نعمان فیاض ,سید غالب شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر ۔ جہانگیر اے ڈی صاحبزادہ نسیم خان اور حاجی امتیاز کی قیادت میں سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کھلابٹ ہری پور میں پہلی بار قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا اور قابضین سے قبضہ واہگزار کر لیا گیا ہے اس دوران بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا ہے کئی پلاٹوں کے اردگرد دیواروں کو مسمار کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ایس آئی ڈی بورڈ کے زیر اہتمام سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کھلابٹ ہری پور 163 کنال پہ صنعتی بستی 1974میں قائم کی گئی جس کا بنیادی مقصد اس علاقے میں سرمایہ کاری اور صنعتیں لگانا تھا تاکہ مقامی لوگوں کو روزگار ملے تاہم لوگوں نے پلاٹ الاٹ کرواکے یونٹ لگوانے کی بجائے پلاٹوں پر چاردیواری قائم کر کے ان پر قبضہ کر لیا تھا اور یہ سلسلہ ایک عرصے سے چلا آرہا ہے جس پر ایس آئی ڈی بی انتظامیہ نے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے قابضین کے خلاف آپریشن کیا اور ان سے قبضہ واہگزار کر لیا گیا ہے اس آپریشن کا بنیادی مقصد سمال انڈسٹریز سٹیٹ کھلابٹ ہری پور کی بحالی سرمایہ کاری اور صنعت کاری ہے ایس آئی ڈی بی کی جانب سے پہلی بار یہ انقلابی قدم اٹھا گیا ہے تاکہ اس صنعتی بستی میں 99کارخانوں سے لوگوں کو روزگار ملے یہ ضلع معاشی ترقی کرے اور خوشحالی آئے گی۔
پشاور سے مزید