پشاور(اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان مسلم لیگ ڈیرہ اسماعیل خان کے سرگرم رہنما ذیشان راج نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ گورنر خیبرپختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر ہاس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان کے سینئر صحافی ایم صلاح الدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذیشان راج نے گورنر خیبر پختونخوا کو علاقائی مسائل سے بھی آگاہ کیا جن کے حل کیلیے گورنر نے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کیں۔