• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان سکینڈل، نجی تعمیراتی کمپنی کا مالک سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

پشاور (نیوز رپورٹر) پشاور کی خصو صی احتساب عدالت نے اپر کوہستان میگا سکینڈل میں نیب کے ہا تھوں گرفتار نجی تعمیراتی کمپنی کے مالک کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالےکردیا ۔ گزشتہ روز ملزم شیر علی کو احتساب عدالت میں پیش کیا ۔ اس دوران سپیشل پبلک پراسیکیوٹر نیب حبیب اللہ بیگ اور تفتیشی آفیسر بھی پیش ہوئے۔احتساب جج حامد مغل نے ملزم کو تفتیش کے لئے ساتھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا ۔ دوران سماعت نیب پراسیکورٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شیر علی کوہستان سکینڈل میں ملوث ہے ۔ ملزم نجی تعمیراتی کمپنی کا مالک ہے جس کی اکاؤنٹ میں 46 ملین روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے ۔اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل کی تحقیقات نیب کر رہی ہے ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے جسمانی ریمانڈ پر حوالہ کیا جائے۔ عدالت نے ملزم کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔
پشاور سے مزید