پشاور (اے پی پی) سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کوہاٹ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ پولیس اور پاک فوج کی جانب سے مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ شہر اور مضافاتی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی بھرپور گشت جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کوہاٹ شہباز الہی کے مطابق ضلع بھر میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندیاں کی گئی ہیں اور چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او شہباز الہی کے مطابق امن و امان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر شہریوں سے تعاون کی اپیل بھی کی۔