پشاور (آئی این پی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ پاک سرزمین کی ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے۔ ایک انٹرویو میں شفیع جان نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے افغان رجیم کے ساتھ استنبول میں مذاکرات کئے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے افغان جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کاحل بات چیت سے ہی ممکن ہے، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔