کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم نے مسلسل چوتھی بار آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے سیمی فائنل میں 96رنز سے شکست دے دی۔میچ میں بھارت نے 5 وکٹ پر 290 رنز اسکور کیے ۔آسٹریلیا کی ٹیم 42ویں اوور میں 194رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ٹورنامنٹ کا فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہفتےکو کھیلا جائے گا ۔