اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے مقدمہ کے ملزم شہزاد اشرف کی ضمانت کا مقدمہ لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا تے ہوئے ایک ماہ کے اندر فیصلہ جاری کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ عدالت نے آبزرویشن دی ہے کہ ہائیکورٹ نے مذہبی پہلو دیکھ کرملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کی ہے جبکہ تصاویر اپلوڈ کرنے کے معاملے کا فیصلے میں ذکرتک نہیں کیا ہے۔