ملتان (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 21وکلاء کو سپریم کورٹ میں وکالت کیلئے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان سے شیخ تنویر احمد، تنویر حیدر بزدار، نشاط احمد صدیقی، ملک غلام قاسم، محمد اسلم، محمد لطیف، پیرزادہ نیاز مصطفی قریشی، سردار عاشق حسین بلوچ ،محمد یوسف زبیر ،محمد ظفر اقبال، عبد الصمد علی، حسن محمود خان، جب کہ وہاڑی سے غلام محی الدین دین گجر، رحیم یار خان سے حبیب احمد پارس اور محمد فاروق ، بہاولپور سے راؤ عامر فراز، گلزار احمد خان درانی اور اظہر حسین پیرزادہ، راجن پور سے محمد نواز خان ، خانیوال سے سید جواد شاہ نقوی اور لیہ سے عبدالرشید بودلہ شامل ہیں۔