ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ ممتاز آباد کے علاقے نامعلوم شخص کی لاش برآمد پولیس نے قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ۔ لوہار کالونی سے احمد رضا نے اطلاع دی کہ نامعلوم شخص جس کی عمر تقریبا 50سے 55سال تھی مردہ حالت میں پایا گیا اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور نامعلوم جس کی شناخت نہ ہوسکی جو بظاہر نشئی معلوم ہوا کی لاش قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال منتقل کردی اور اہلخانہ کی تلاش کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ۔