• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی اپنے قلم سےمعاشرے میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں، کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہری مسائل کے حل میں صحافیوں کا کردار انتہائی اہم ہے،صحافی اپنی آنکھ، کان اور قلم کی طاقت سےمعاشرے میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار کمشنرملتان نے پریس کلب کے دورے کے موقع پر نشست ‘‘گفتگو‘‘ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابقکمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ حکومت، انتظامیہ، کاروباری برادری اور صحافی برادری کو مل کر خطے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،سرکاری افسر کا کام صرف دفتر میں بیٹھنا نہیں بلکہ فیلڈ میں جا کر عوامی مسائل کا جائزہ لینا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے،کمفرٹ زون سے باہر نکل کر عوام کی خدمت ہی حقیقی ذمہ داری ہے،اس موقع پر صدر پریس کلب شکیل انجم، سینیئر نائب صدر محمد خالد چودھری، جنرل سیکرٹری مظہر خان، جوائنٹ سیکرٹری فرقان بھٹی،فنانس سیکرٹری رؤف مان، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر او ٹو کمشنر ارم سلیمی اور دیگر صحافی موجود تھے،کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ملتان اور جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی توجہ قابل تحسین ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے ملتان میں مختلف شعبوں میں بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے فنڈز کی بروقت دستیابی، انجینئرنگ ڈیزائن اور دیگر فنی تقاضوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے،ملتان میں جاری سیوریج کے بڑے منصوبے شہر کی اہم ضرورت ہیں اور ان کی تکمیل سے شہریوں کو نمایاں ریلیف ملے گا۔
ملتان سے مزید