ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے بارے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں برانڈ روڈ اور حسین آگاہی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر جاری کام کی پیش رفت، معیار اور مقررہ مدت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ برانڈ روڈ اور حسین آگاہی روڈ کے ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ برانڈ روڈ اور حسین آگاہی روڈ منصوبوں کی تکمیل سے ٹریفک روانی میں بہتری کے ساتھ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی،رواں ماہ برانڈ روڈ اور حسین آگاہی روڈ اپ گریڈیشن منصوبوں کا سول ورک مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔