• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں امن کمیٹی ملتان کینٹ کے عہدیداران کا اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) صدرکینٹونمنٹ بورڈ سلیم یونس کی ہدایت پر جشن میلادالنبی ؐ کے سلسلے میں کینٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر آصف حیات کے دفتر میں امن کمیٹی ملتان کینٹ کے عہدیداران اور متعلقہ افسران کا اجلاس ہوا، اجلاس میں جشن میلاد النبیﷺ کے پروگراموں، جلوس کے روٹ، صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی مرمت، پیچ ورک، چونے کی پیسٹنگ، چھڑکاؤ اور شرکاء کو سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں صدر ضلعی امن کمیٹی و ممبر کینٹونمنٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا، صدر امن کمیٹی ملتان کینٹ کلب عابد خان، انجینئر محمد آصف، سینی ٹیشن انچارج حبیب اللہ اور امن کمیٹی کے دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید