• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ایئر پورٹ پر پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے احتجاج کیا گیا ۔ ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے ملازمین انچارج ظافر علی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایئر پورٹ پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں مگر دو ماہ سے تمام ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں اس حوالے سے حکام سے بات کی گئی مگر بےسود رہی حکام فوری طور پر سکیورٹی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا ۔
ملتان سے مزید