ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی چوری کے الزام میں شہریوں کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ گلگشت کے علاقے ڈاکو شفیق کی دکان میں داخل ہوئے اسلحہ کی نوک پر 1لاکھ 60ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے حمزہ سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر 32ہزار موبائل چھین کر لے گئے تھانہ صدر کے علاقے عمران سے دو مسلح ڈاکو نے عمران سے موبائل چھین لیا تھانہ الپہ کے علاقے فیصل سے ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر نقدی 1لاکھ 90ہزار موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ قادر پورراں کے علاقے اکمل کی موٹر بجلی چوری تھانہ مخدوم رشید کے علاقے عظیم کی اہلیہ کا پرس جس میں نقدی 40ہزار موبائل موجود تھا نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر چھین کر لے گئے تھانہ بستی ملوک کے علاقے ندیم کی نقدی 30ہزار موبائل نامعلوم مسلح ملزمان نے چھین کر فرار ہوگئے سٹی شجاع آباد کے علاقے اختر حسین کی نقدی 37ہزار سٹی جلالپور کے علاقے صفدر علی کا گھریلوسامان وغیرہ صدر جلالپور کے علاقے اسلم کا طلائی سونا گھریلوں سامان نیوملتان کے علاقے ثوبان کی موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے فہد وحید سے ڈاکووں نے نقدی موبائل چھین لیا تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے عدنان علی نامعلوم مسلح ملزمان نے 30ہزار موبائل چھین لیا عمران کا موبائل دولت گیٹ کے علاقے یوسف کی موٹرسائیکل لوہاری گیٹ کے علاقے شہاد کا سامان وغیرہ کپ کے علاقے ندیم کے کاٹن مالیت 40ہزار کینٹ کے علاقے وسیم کی نقدی 80ہزار دوتولہ سونا سو ڈالر چہلیک کے علاقے نبیل احمد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے مشتاق احمد کی نقدی 30ہزار موبائل ڈاکو چھین کر لے گئے تھانہ قطب پور کے علاقے وقاص سے مسلح ڈاکووں نے موبائل چھین لیا شاہ شمس کے علاقے ولندر عباس اور ممتاز آباد کے علاقے عبدالباسط کے موبائل فونز چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔