ملتان (سٹاف رپورٹر )ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس محمد رضا قریشی نے بلیک لسٹ ہونے والے لاء کالجز کے طالبعلموں کو 27 اگست سے شروع ہونے والے بہاؤدین زکریا یونیورسٹی کے امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت دے دی ہے تا ہم وفاقی ائینی عدالت اور پاکستان بار کونسل کی ایجوکیشن کے فیصلے تک ان کا رزلٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس تنویر احمد شیخ نے بھی طلبہ کی دیگر رٹ پٹیشنوں پر یہی فیصلہ دیا ہے۔یونیورسٹی کے وکیل محمد علی صدیقی نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ بلیک لسٹ ہونے والے لاک کالجز کا کیس فیڈرل ائینی عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ پاکستان بار کونسل کی ایجوکیشن کمیٹی بھی اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے تاہم انہوں نے طلبہ کو مشروط طور پر امتحانات میں بیٹھنے کی مخالفت نہیں کی۔